حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،موسسہ نور الثقلین قم المقدسہ میں ماہ محرم الحرام 1442 کی پہلی تاریخ سے مسلسل مجالس کا سسلہ جاری و ساری ہے جسمیں قم المقدسہ کے علماء و افاضل شریک ہوتے ہیں اور امام زمان(عجل) کی بارگاہ میں پرسہ پیش کرتے ہیں۔
موسسہ علمی و فرہنگی نور الثقلین کے منتظم حجۃالاسلام مولانا حیدر عباس زیدی نے حوزہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے موسسہ کی فعالیتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ یہ موسسہ علماء و فضلاء اور طلاب کی خدمت میں پیش پیش ہے اور ایام عزاء میں امام مظلوم کی مجالس پہلی محرم سے جاری ہیں جو مسلسل آگے بھی جاری رہے گی۔
آج نو محرم الحرام کی مجلس کو حجۃالاسلام مولانا نور عین حیدر صاحب نے خطاب فرمائی جسمیں انہوں نے انسانی نفس کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے جناب علی اصغر علیہ السلام کے مصائب بیان فرمائی، مجلس کے فوراً بعد جھولا نکلا۔
حجۃالاسلام مولانا حیدر عباس زیدی نے خبر دی کہ دس محرم کو 9 بجے صبح اعمال عاشورہ کا بھی انتظام کیا گیا ہے اور بعد از نماز مغربین شام غریباں کی مجلس بھی ہوگی۔
ابزارک تصویر